سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ روزانہ کی خوراک میں ہلدی کا اضافہ باول کینسر سے بچنے میں مدد دے سکتا ہے۔یونیورسٹی آف لیسٹر میں کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہلدی کو زرد رنگ دینے والا مرکب کرکیومن باول میں کینسر کے ابتدائی خلیوں کی نمو کو روک سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ مصالحہ خطرناک خلیوں کو بڑھنے اور ٹیومر بنانے سے پہلے ہی بے ضرر کر دیتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کرکیومن خطرناک خلیوں کو پھیلنے کا سبب بننے والے ایک اہم پروٹین کو روکتا ہے جس اور اس کو کام نہیں کرنے دیتا۔لیب کے تجربات میں ٹیم نے کرکیومن کی سپلیمنٹ کی سطح کی خوراکیں باول کے بافتوں (ٹشو) پر لگائیں۔نتائج میں دیکھا گیا کہ اس مرکب نے کینسر اسٹیم جیسے خلیوں کی نمو کو روک دیا تھا۔ ان کے متعلق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ٹیومرز کے بڑھنے اور دوبارہ بننے کا سبب ہوتے ہیں۔جرنل کینسر لیٹرز میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ کرکیومن ان خلیوں کو کم نقصان دہ صورت میں ڈھال دیتے ہیں جس سے ان کے تقسیم ہونے اور جگہ پر پکا ہونے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔
روز مرہ کے استعمال کا ایک مصالحہ خطرناک کینسر سے بچنے میں مددگار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
