برطانوی اخبار ٹیلیگراف کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایرانی میزائل کم از کم 5 اسرائیلی فوجی اڈوں پر گرے۔
ٹیلیگراف نے ریڈار ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی میزائلوں نے شمالی اور وسطی اسرائیل میں 6 فوجی اڈوں کو براہ راست نشانہ بنایا، اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے عائد کردہ سخت سنسر شپ کے باعث ان حملوں کی خبر سامنے نہیں آنے دی گئی۔
ایرانی میزائل حملوں میں جن فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیاا ان میں ایک ائیر بیس، ایک انٹیلیجنس بیس اور ایک لاجسٹک بیس بھی شامل ہے۔
ایران کے حملوں میں تل نوف ائیر بیس، گلیلت انٹیلیجنس بیس اور شمالی اسرائیلی میں کیمپ زپوریت آرمر اینڈ ویپنس پروڈکشن بیس سمیت دیگع اڈوں پر میزائل گرے۔
ٹیلیگراف کے مطابق مجموعی طور پر 6 ایرانی میزائل اسرائیلی فوج کے 5 اڈوں پر گرے، اسرائیلی فوج کی جانب سے ان تفصیلات کے حوالے سے کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ حملوں کی تفصیلات کے ذریعے ایران اپنے میزائلوں کی صلاحیت بہتر کرسکتا ہے جس کی وجہ سے اسرائیلی فوج کے اڈوں اور دیگر حساس تنصیبات پر حملوں کی تفصیلات کو سنسر کیا جاتا ہے۔