تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ آلہ سماعت صرف سماعت بحال نہیں کرتا بلکہ افراد کی معاشرتی زندگی، ذہنی صحت اور مجموعی معیارِ زندگی میں بھی واضح بہتری لاتا ہے۔ایک مطالعے میں پایا گیا کہ عمر رسیدہ افراد میں آلہ سماعت کا استعمال سوشل کنیکٹیویٹی میں اضافہ اور تنہائی میں واضح کمی لا سکتا ہے۔نیویارک یونیورسٹی کے کلینیکل ٹرائل میں یہ بات سامنے آئی کہ آلہ سماعت استعمال کرنے والے افراد نے درمیانی طور پر ایک مزید قریبی رشتےداری برقرار رکھی جبکہ غیر استعمال کنندگان میں تنہائی میں اضافہ ہوا۔مطالعے کے نتائج کے مطابق آلہ سماعت سے معاشرتی بحالی جذباتی بحالی سے تیز ہوتی ہے، خاص طور پر خواتین میں ۔ایک اور تحقیق نے 2,000 افراد پر مشتمل ڈیٹا کے ذریعے ثابت کیا کہ آلہ سماعت کے استعمال سے تعلقات میں بہتری، کم ڈپریشن، اور اجتماعی شرکت میں اضافہ ہوتا ہےلانسٹ ہیلتھی لانگیویٹی میں شائع تحقیق نے پایا کہ جو افراد آلہ سماعت استعمال کرتے تھے، ان میں غیر استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں موت کے امکانات بھی 24٪ کم تھے۔
آلہ سماعت معاشرتی زندگی کو بہتر کرسکتا ہے، تحقیق
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
