کراچی(آئی این پی ) وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں مخدوش قرار دی گئی 41 عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے، مخدوش عمارتیں گرانے کیلئے فوری وسائل دستیاب نہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ مخدوش قراردی گئی 41 عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے جب کہ کچھ کو توڑا بھی گیا ہے، جن عمارتوں کو خالی کرایاگیا ان کے مکینوں کو 3 ماہ کا کرایہ دیا جائے گا۔ وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ فوری طور پر ان عمارتوں کو گرایا جا سکے، عمارتیں خالی کرانا مشکل عمل ہے ، مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ تعمیراتی اداروں کی تنظیم آباد اور انجینئرنگ کونسل کے ساتھ مل کر طویل مدتی لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ہمیں عدالتی فیصلوں کی وجہ سے بھی مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے کیونکہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عدالتیں حکم امتناع دے دیتی ہیں۔ وزیر بلدیات سندھ نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ روز جس عمارت گری کی چھت گری وہ خطرناک عمارتوں میں شامل نہیں تھی۔
کراچی کی مخدوش عمارتیں گرانے کیلئے فوری وسائل دستیاب نہیں، سعید غنی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
