وزیر اعلی مریم نواز کا پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا دورہ، الرٹ رہنے کی ہدایت

لاہور(آئی ای نپی )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی۔مریم نواز کو پنجاب میں بارش و سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، مون سون کی آمد سے قبل پیشگی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے حفاظتی انتظامات و آلات بارے آگاہ کیا۔وزیراعلی نے ابتدائی وارننگ سسٹم کا مشاہدہ کیا، آبادی کے انخلا کی ٹائم لائن بارے بتایا گیااور پنجاب میں سیلاب و بارشوں کی موجودہ صورتحال سےآگاہ کیا گیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے نےمون سون سے قبل ندی نالوں کی مثر ڈی سلٹنگ مہم بارے بتایا۔مریم نواز شریف کو بتایا گیا کہ متاثرہ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ نے سیلابی ریلے میں پھنسے1063 افرادکو بچا لیا، پنجاب میں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو اوسطا 23 منٹ میں نکال لیا گیا۔ضلع راولپنڈی میں سیلابی ریلے میں پھنسے 6 افراد کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کیا گیا، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 نے 450 افراد کو ریسکیو کیا، ضلع چکوال میں 27 افراد کو ہیلی کاپٹر پر ریسکیو کیا گیا، ریسکیو 1122 نے 182 لوگوں کی جان بچائی، ضلع جہلم میں 160افراد کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کیا گیا، ریسکیو 1122 نے 174 اور پاک آرمی نے 64 افراد کو ریسکیو کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں