اسلام آباد(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے مزید پیشگوئی کر دی۔رپورٹ کے مطابق 21 سے 25 جولائی کے دوران مزید بارشیں متوقع ہیں، مرطوب ہوائیں سندھ اور ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، مغربی ہوائیں 21 جولائی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے 20 جولائی کے دوران سندھ کے بیشتر اضلاع میں بارش، چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔19 سے 22 جولائی کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، 21 سے 25 جولائی کے دوران خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق 20سے 25 جولائی کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواں کے ساتھ بارش متوقع ہے، 20 سے 25 جولائی کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 21 سے 25 جولائی کے دوران مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور پہاڑی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ہیں۔رپورٹ کے مطابق 21 سے 25 جولائی کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت مری گلیات اور خیبر پختونخوا کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔21 سے 25 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، گلیات اور پنجاب کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں سے متعلق پیشگوئی کر دی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
