کسی سے اختلاف صرف اصولوں پرہوتا ہے ، ماہرہ خان

ماہر ہ خان نے کہا ہے اختلاف اصولوں پر کرتی ہوں خوامخواہ کے لڑائی جھگڑوں میں نہیں پڑتی۔ماہرہ خان نے کہا کہ میں اپنی ذات میں گم رہنے والی لڑکی ہوں اس لئے دوسروں کے جھگڑوں میں نہیں پڑتی۔ انہوں نے کہا اگر میرا کسی سے اختلاف ہو بھی تو وہ اصولوں پر ہوتا ہے۔ ماہرہ خان نے کہا میں روزانہ وزرش کرتی ہوں مگر جم نہیں جاتی۔ انہوں نے بتایا عام طور پر رات دیر گئے تک کام ہوتا ہے دیر سے سوتی ہوں اس لیے صبح دیر سے ہی اٹھتی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوبز میں کامیابی صرف خوبصورتی سے نہیں ملتی بلکہ انسان میں ٹیلنٹ بھی ہونا بھی بہت ضروری ہے۔