ایس پی دیامر شیر خان (تمغہ شجاعت) کے حکم کی روشنی میں DSP
گوہرآباد الحاج عبدالصمد کی نگرانی میں SHO تھانہ گونر فارم SIP عظمت شاہ
کی قیادت میں پولیس ٹیم کی وادی گیس بنگہ میں کاروائی گزشتہ دنوں وادی گیس
بنگہ میں قتل کے جرم میں تھانہ گونر فارم کے مقدمہ علت نمبر 28/2021 بجرائم
302/34 ت پ میں نامزد ملزمان حسین الرحمن ولد شیر افضل, قلم شیر ولد
محسن, عالم زیب ولد جاوید، نظام الدین ولد جمعہ میر ساکنان گیس بنگہ کو حسب
ضابطہ گرفتار کیا جاکر تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزمان
کو چار دنوں کے اندر گرفتاری عمل میں لاکر جرآت مندی کا مظاہرہ کرنے پر ایس
پی دیامر شیر خان (تمغہ شجاعت) نے SHOs گونر فارم عظمت شاہ اور پولیس ٹیم
کی کارکردگی پر انہیں شاباش دیتے ہوئے ملزمان/مجرمان اشتہاریوں کے خلاف
کاروائیاں تسلسل سے جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔