افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے طالبان کے خلاف امریکی مدد حاصل کرنے کے لیے امریکی لابنگ گروپ کی خدمات حاصل کر لیں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے احمد مسعود کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی لابنگ گروپ کی خدمات حاصل کرنے کا بنیادی ہدف طالبان کو امریکا کی جانب سے تسلیم کیے جانے سے روکنا ہے، لابنگ فرم یہ کام مفت میں کرتی ہے۔
طالبان بھی امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایسا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم یہ واضح نہیں کہ طالبان پابندیوں کے سبب اپنے اس ہدف کے حصول میں کامیاب ہو سکتے ہیں یا نہیں۔ امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ طالبان کے مخالفین کو کئی امریکی ریپبلیکنز کی حمایت حاصل ہے۔