فرقہ واریت پھیلانے والے اور امہ کے مابین نفرتیں پیداکرنے والے بیرونی ایجنٹ ہیں اسلام امن محبت بھائی چارگی اور رواداری کا درس دیتاہے جو لوگ فرقہ واریت پھیلارہے ہیں وہ اسلام کی حقیقی تعلیمات سے نابلدہیں اور ذاتی نمود ونمائش اور مفادات کیلئے مسلمانوں کے درمیان دوریاں پیداکررہے ہیں ان خیالات کا اظہار سکردو میں ادبی تنظیم بزم علم وفن کے زیر اہتمام منعقدہ اتحاد امت کانفرنس بعنوان حسین سب کا سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مذاہب ومسالک سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سیاسی رہنماوں دانشوروں تجزیہ کاروں نے کیا مقررین نے اتحاد امت پر زور دیتے ہوئے فرقہ واریت کو مسترد کردیا اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کو بیرونی ایجنٹ قراردیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی وملی یکجہتی کونسل کے ممبر و امیر جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ ڈاکٹر ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہاہے کہ ذکر اہلبیت کوئی معمولی عمل نہیں ہے ذکر اہلبیت کرنا صدقہ جاریہ ہے دنیا وآخرت میں سرخرو ہونے کیلئے اسوہ شبیری پر عمل کرنا ہوگا دشمن چاہتے ہیں کہ ہمیں لڑایا جائے مگرہمیں ہوشیار رہنا ہوگا دشمنوں کے سامنے ہمیں متحد ہوکر مکا دکھاناہوگا گلگت بلتستان سے امن کا پیغام لیکر جارہاہوں اسلام امن وآشتی کا درس دیتا ہے پہرویپوں کو فرقہ واریت پھیلانے نہیں دیں گے عوام کو آپس میں لڑانے والے ہم سب کے دشمن ہیں عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے نہیں دیں گے بلتستان کے لوگ پاکیزہ سوچ کے حامل ہیں اللہ رسول اور قرآن مجید ایک ہے بتایا جائیکہ ہم کس بات پر لڑرہے ہیں ہمیں مشترکات پربات کرناہوگی 95 فیصد مشترکات کو چھوڑ کر 5فیصد اختلافات پر آپس میں دست وگریباں ہونا دانشمندی نہیں ہے مسائل کی بنیادی وجہ اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روگردانی ہیامام حسین علیہ السلام سب کے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ ہم حسین کے ہیں یانہیں ہمیں امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل پیراہوکر اسلام دشمن طاقتوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہونا ہوگا بلتستان کے مثالی امن کو برقرار رکھنے کیلئے یہاں کے عوام کو اپنی صفوں میں کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نیکہاکہ نواسہ رسول حضرت امام حسین کی ذات مسلمانوں کیلئے نکتہ اتحاد ہے ہمیں اتحادویگانگت کا عملی مظاہرہ کرکے اسلام دشمن طاقتوں کے عزائم خاک میں ملانا ہوں گے سینیٹر گردیب سنگھ نیکہاکہ امام حسین علیہ السلام کی ذات تمام مذاہب کیلئے مشعل راہ ہے امام عالی مقام کی سیرت وکردار پر عمل کرکے ہم دنیا وآخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں امام حسین صرف مسلمانوں کے نہیں ہمارے بھی امام ہیں ان کی تعلیمات پر عمل پیراہوکرہم دنیا وآخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے لوگ امن پسند ہیں یہاں لوگوں کے درمیان بڑی مذہبی ہم آہنگی دیکھی حسین سب کا کانفرنس مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی صوبائی اسمبلی کے سپیکر سید امجد زیدی نے کہاکہ گلگت بلتستان امن پسندوں کی سرزمین ہے یہاں کے لوگوں میں دورریاں پیدا کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی ہندو مذہب کے نمائندے پنڈٹ بگت لال کھوکھر نیکہاکہ امام حسین کی ذات تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے اور ہدایت کا چراغ ہے ہمیں امام حسین کی تعلیمات کو اپنانا ہوگا علامہ شیخ جواد حافظی نے کہاکہ بلتستان امن کا عظیم گہوارہ ہے امن کی فضائ کو قائم رکھنے میں یہاں کے علمائے کرام کا کلیدی کردار رہا ہے یہاں تمام مسالک اور مذاہب کے لوگ بھائیوں کی طرح رہتے ہیں امن قائم رکھنے پر باہرکے بعض لوگ ہمیں زیادہ امن پسند ہونے کے طعنے بھی دیتے ہیں مگر ہمیں ان طعنوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے ہم امن پسندسے زیادہ اسلام پسند ہیں ہر محفل میں یہاں کیتمام مسالک کے لوگ اکھٹے رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ امن دشمن طاقتیں نہیں چاہتی ہیں کہ یہاں امن ہو اہل نوربخشی کے عالم دین مولانا محسن علی نے کہاکہ ساری دنیا امن کی تلاش میں ہے امن کردار حسینی میں پنہاں ہے ہمیں حسینیت زندہ باد اور یذیدیت مردہ باد کہناہوگا نامور تجزیہ کار کالم مظہر برلاس نے کہاکہ امام حسین کی حیات مبارکہ تمام امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے جب تک اسوہ حسینی پر عمل پیرہونا ہوگا سابق سینئر وزیر اکبرتابان نے کہاکہ امام حسین کی ذات نکتہ اتحاد ہے ہمیں امام عالی مقام کی سیرت کو اپنانا ہوگا کانفرنس میں ملک کے نامور شعرائ اور منقبت خوانوں نے امام عالی مقام کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔