چیف کورٹ نے دھرنے کی پاداش میں ہونے والے ملازمین کے تبادلے منسوخ کردیئے

چیف کورٹ گلگت بلتستان نے آل لائن ڈیپارٹمنٹس ایمپلائیز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان  کے صدر حاجی اجلال حسین اور دیگر ملازمین کے تبادلے منسوخ کردیئے، ڈی آر اے الاؤنس کے حصول کیلئے چلائی جانے والی تحریک کی پاداش میں صوبائی حکومت نے آل لائن ڈیپارٹمنٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر، حاجی اجلال حسین، جنرل سیکرٹری مبارکہ گل اور دیگر ملازمین کے جبری تبادلے کردیئے تھے۔ قائدین کے تبادلے منسوخ ہونے پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، آل لائن ڈیپارٹمنٹس ایسو سی ایشن کا ایک اہم اجلاس ناصر حسین کے زیر صدار ت منعقد ہوا اجلاس میں جی بی کے مختلف ایسو سی ایشنز کے صدور اور جنرل سکریٹریز  نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ناصر حسین  نے کہا کہ عدالت عالیہ نے  آل لائن ڈیپارٹمنٹس ایمپلائز ایسو سی ایشن  گلگت بلتستان کے صدر / آل  پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے نائب صدر حاجی اجلال حسین و دیگر تمام عہدیداروں اور ملازمین کے تبادلوں کو منسوخ کردیئے، یاد رہے ڈی آر اے اور آل لائن ڈیپارٹمنٹس جی بی  کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کے لیے دیئے گئے دھرنے کی پاداش میں حکومت نے درجنوں ملازمین کو دور دراز علاقوں میں بطور سزا ٹرانسفر کیا تھا جس پر ملازمین نے حکومت کے اس جبری فیصلے کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا تھا   عدالت عالیہ نے کیس کا مکمل جائزہ لینے کے بعد حکومت کی طرف سے کئے گئے تبادلوں کو منسوخ کردیا  آل لائن ڈیپارٹمنٹس کے ملازمین نے عدالت عالیہ  کو حق و انصاف پر مبنی فیصلہ صادر کرنے پر  خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے اپنے ایشوز کو  پایہ تکمیل تک پہنچانے کی  کوشش کی جائے گی اور حکومت سے بھی امید ظاہر کی گئی کہ ملازمین کے درمیان اجرتوں اور مراعات میں پیدا تضاد میں انصاف کی  فراہمی  میں اپنا کلیدی کردار کرے گی۔