پاکستان کےخلاف سازشیں کسی صورت کامیاب نہیںہونگی،اشرف صدا

سکردو،مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان محمد اشرف صدا نے کہا ئے کہ تحریک آزادی پاکستان و گلگت بلتستان سے لیکر آج تک مملکت پاکستان کے لیے اپنی جانوں کو نذرانہ دینے والے تمام شہدا ہمارا مان، غرور، فخر اور محسن ہیں۔ ہم سول ، عسکری، پولیس اور تمام دیگر سکیورٹی کے اداروں کے شہدا کی قربانیوں پر فخر کرتے ہیں اور انہیں اور انکے اہل خاندان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمرانی بلوائیوں کی جانب سے منظم منصوبہ بندی کے تحت رونما کیے گئے ۹ مئی کے دل شکن اور شرمناک واقعات پر ملک کے23 کروڑ محب وطن عوام اپنے شہدا کی پاکیزہ روحوں اور اہل خاندان کے آگے شرمسار ہیں۔ وطن دشمن عناصر نے مملکت کی شہہ رگ پر حملہ آور ہوکر اپنے مخفی و مزموم مقاصد کا پردہ خود چاک کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کی ہوس اور بیرونی آقاو¿ں کی خوشی کے لیے ملک کو انتشار اور لاقانونیت کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان اپنے شہدا کے لہو کا مان رکھنے اور اپنی آذادی و خود مختاری کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اور عمران خان سمیت ملک کے تمام بدخواہ جان جائیں گے کہ ملک کے خلاف سازش کرنے اور استعمال ہونے والوں کا انجام کیا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت بہت قریب ہے کہ پاکستان اپنی معاشی، سیاسی اور سفارتی محاز پر روایتی بیرونی دباو¿ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آذادانہ فیصلے کرتے ہوئے ملک اور عوام کے وسیع تر مفاد میں نئے اہداف اور نئی سمت کا تعین کریگی۔ آنے والا وفاقی بجٹ معاشی و سیاسی آزادی کا آئینہ دار ہوگا۔