نواز شریف وطن واپس جانا چایتے تھے ،ان کا راستہ روکا گیا، میاں جاوید لطیف

سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف بہت پہلے وطن واپس جانا چایتے تھے لیکن ان کا راستہ روکا گیا، کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں، لیکن یہ تصور نہیں کرسکتا کہ کسی دہشتگرد کو سیاسی روپ میں سامنے لے کر آیا جائے،میاں جاوید لطیف نے نواز شریف سے ملاقات کیلئے آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف کی پاکستان آمد کے موقع پر لیگی کارکنوں کے علاوہ عام افراد بھی استقبال کیلئے آئیں گے، سابق وزیراعظم کی آمد پر جمہوریت اور ووٹ کو عزت دو کے فلسفے کو دل سے ماننے والے باہر آئیں گے،سابق وفاقی وزیر نے کہا نواز شریف نے واپسی کی تاریخیں جو پہلے دی تھیں وہ اس وقت بھی واپس آنا چاہتے تھے، اس وقت کے چیف ایگزیکٹو نے نواز شریف کا راستہ روکا، 9اور 10مئی کے واقعات کے بعد اس وقت کی رجیم نے خود احتسابی اپنے ادارے میں کی اور بہت سے لوگ پکڑے گئے،جاوید لطیف نے کہا کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں، لیکن یہ تصور نہیں کرسکتا کہ کسی دہشتگرد کو سیاسی روپ میں سامنے لے کر آیا جائے۔