ن لیگ کا صوبائی، ڈویژنل ضلعی سطح پرکوئی آرگنائزر نہیں، اکبر تابان

مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی اکبر تابان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے تمام ونگز میں کوئی بھی آرگنائزر نہ تو صوبائی سطح پر اور نہ ہی ضلع و ڈویژنل سطح پر موجود ہے ، اس لئے تمام نوٹیفیکشنز پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے دستور کی شق نمبر B/13 کے تحت غیر آئینی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی دستور کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں جماعتی دستور کے مطابق تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان مریم نواز نے واضح اعلان کیا ہے کہ 21 اکتوبر کے بعد گلگت بلتستان میں جماعت کے تمام ونگز کی تنظیم نو ہوگی حاجی اکبر تابان نے کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان کے تمام کارکنان قائد پاکستان ، قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیاری شروع کریں تاکہ گلگت بلتستان سے زیادہ سے زیادہ افراد استقبال کیلئے پہنچ سکیں