وفاقی وزیرخزانہ کی گندم سبسڈی کےلئے فنڈز جاری اور سوست پورٹ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت

 اسلام آباد،صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان و سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر سے ملاقات کی۔ملاقات میں حافظ حفیظ الرحمن نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے اپنی ملاقات کے ایجنڈے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم سبسڈی پر وزیر اعظم سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جس کے تحت وزیر اعظم نے گلگت بلتستان میں گندم کی قلت اور اس کے حل کے لئے ایڈیشنل تین سے چار ارب روپے کا مطالبہ کیا جسے وزیر اعظم نے فوری حل کرنے یقین دہانی کروائی۔سابق وزیر اعلی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی اتحادی حکومت میں وزرات خوراک کی زمہ داریاں پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس ہے لہذا ہماری اولین زمہ داری بنتی ہے کہ ہم گلگت بلتستان میں گندم کے بحران اور اس کی منصفانہ تقسیم اور آٹے کی ہر فرد تک آسان ترسیل کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اس وقت وزارت خزانہ کے پاس ہے سابق وزیر اعلی نے کہا کہ چار سال بعد سوست ڈرائی پورٹ آج پھر بند ہے جس کی بنیادی وجہ گلگت بلتستان کے تاجروں پر تین سو فیصد کسٹم ڈیوٹی کا اطلاق ہے جس کی مثال پاکستان کے کسی پورٹ پر نہیں ملتی ہے انہوں نے کہا کہ آپ سے ملاقات کا ایک نکتہ یہ بھی ہے کہ سوست ڈرائی پورٹ پر کسٹم ڈیوٹی کی شرح کو مناسب خطوط پر رکھتے ہوئے جہاں گلگت بلتستان کے تاجروں کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جائے وہاں ہزاروں افراد کو بے روزگاری سے بھی محفوظ کیا جائے۔ملاقات میں سابق وزیر اعلی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے لگائے گئے یاور پراجیکٹس کی مشینری ایل سی بندش کی وجہ سے رکی ہوئی ہے جس باعث گلگت بلتستان میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہوگا ہماری یہ بھی گزارش ہوگی کہ اس مشینری کی امپورٹ فوری یقینی بنانے کے لئے ایل سی کی مشکلات کو حل کیا جائے تاکہ یہ منصوبے تکمیل کو پہنچ کر گلگت بلتستان میں لوڈ شیڈنگ سے نجات حاصل ہو۔نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے سابق وزیر حافظ حفیظ الرحمن کو 2015سے 2020تک کی گڈ گورننس اصلاحات اور تعمیر ترقی پر مبارک باد پیش کی وفاقی وزیر خزانہ نے موقعہ پر گندم سبسڈی کے ایڈیشنل فنڈ گلگت بلتستان حکومت کو فراہم کرنے کے احکامات صادر کئے سوست ڈرائی پورٹ کے مسائل کے حل کے لئے ایف بی آر کو ہدایات جاری کیں اور پاور منصوبوں کی مشینری کی ایل سی کے مسائل کو حل کر کے گلگت بلتستان میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے حافظ حفیظ الرحمن نے وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔