سرفہ رنگا فیسٹیول سے جی بی کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا، غلا م محمد


 اسلام آباد(غلام عباس) دنیا کے بلند ترین اور ٹھنڈے صحرا " سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی" کا پانچواں ایڈیشن 6 سے 8 اکتوبر2023 تک سکردو ( گلگت بلتستان) میں منعقد ہوگا. سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی میں اسپورٹس جیبیں اور بائیکر 80 کلو میٹر ٹریک پر اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے. سرفہ رنگا میں جیپ ریلی کے علاوہ مقامی کھیلوں اور کلچر کو پرموٹ کیا جائے گا. مقامی فری اسٹائل پولو، زخ ریلی، کلچرل شو کے اہتمام کے ساتھ ساتھ مقامی کھانا اور ملبوسات کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے، اسلام آباد میں سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی 2023 گلگت بلتستان کے حوالے سے پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے سیاحت غلام محمد نے کہا کہ سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی جلد ہی عالمی سطح پر منفرد کار ریس ایونٹ کا درجہ حاصل کریگا اور دنیا بھر کے ایڈونچر کے شوقین کھلاڑیوں اور شائقین کی توجہ حاصل کریگا اور ملکی و عالمی سطح پر گلگت بلتستان سمیت پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان حکومت سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ اور ایڈونچر سپورٹس کی ترویج کیلئے کوشاں ہے تاکہ صحت مندانہ اور تفریحی سرگرمیوں سے ملک کی سیاحت اور معیشت پروان چڑھے اور خطے کی متنوع ثقافت کو بھی عالمی سطح پر پذیرائی ملے. سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی کا. مقصد ملک بھر سمیت گلگت بلتستان میں سیاحت کو پرموٹ کرنا اور دنیا کو مثبت چہرہ دکھانا ہے.. سیکرٹری سیاحت و کھیل گلگت بلتستان آصف اللہ خان نے کہا کہ سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی 6 سے 8 اکتوبر کو منعقد ہو گی. دنیا کے بلند ترین اور ٹھنڈے صحرا پر سالانہ جیپ ریلی کا یہ پانچواں ایڈیشن ہے. بلند ترین پہاڑوں پر ریلی کے راستے میں دریائے سندھ کی پٹی پر خوبصورت ترین نظارے ہیں. اس سال سرفہ رنگا ڈیزرٹ جیپ ریلی کی کل لمبائی 80 کلومیٹر رکھی گئی ہے جبکہ ریلی کا تھیم گو گرین ہو گا. ماحولیات بہتردوست بنانے کیلئے پلاسٹک بوتلوں کی نفی کریں گے. ہماری کوشش ہوگی کہ کم سے کم پلاسٹک اس ایونٹ میں استعمال ہو. سیکرٹری سیاحت نے مزید کہا کہ اس ایونٹ کو کامیاب بنانے اور بہترین سکیورٹی برقرار رکھنے کیلئے مقامی کمیونٹی کو شریک کر رہے ہیں. گلگت بلتستان لوگوں کا زیادہ تر گزر بسر سیاحت پر ہے گلگت بلتستان میں جب بھی سیاح آتے ہیں وہاں کے کلچر اور رسم و رواج کا خیال رکھیں. ماحول کو محفوظ بنائیں. سیکورٹی کے حوالے سے مقامی اسکاوٹس کے زریعے بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں تاکہ بہترین طریقے سے ایونٹ کو کامیاب بنا سکیں. گلگت بلتستان دنیا کا پرامن علاقہ ہے سیکورٹی کے کوئی مسائل نہیں وہاں کے لوگ امن بانٹے والے لوگ ہیں اور مہمان نواز ہیں.