نوجوانوں کےلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے، ایمان شاہ

ہنزہ (پ ر) معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا کہ ہنزہ کی تعمیر و ترقی اور حقوق کے حصول کیلئے اچھے مضبوط کردار اور وقار کے ساتھ عقلی ، علمی اور تکنیکی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے اس مقصد کیلئے تھنک ٹینک کا قیام ضروری ہے گنش سپریم کونسل نے ہنزہ کے اتحاد و اتفاق اور ترقی بالخصوص اپنے جائز حقوق کے تحفظ کیلئے قابل تقلید کردار ادا کیا ہے سانحہ ڈونگ داس ناقابل تلافی اور قابل مذمت واقعہ ہے۔ انتخابات میں ذات پات برادری اور علاقائی تعصب کی وجہ سے لیڈر شپ پیدا نہیں ہو رہی آئندہ انتخابات میں ان تمام سے بالاتر ہو کر ایسے شخصیت کو سامنے لائیں جو میرٹ پر لیڈر شپ کے لائق ہو۔ گنش سپریم کونسل ہنزہ کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ایمان شاہ نے کہا کہ ہنزہ کی ترقی سے آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک اور سول سوسائٹی آرگنائزیشن کی خدمات کو مائنس کی جائیں تو ہم پتھر کے دور میں چلے جائیں چنار باغ کے یاد گار شہداءکی فہرست میں سب سے زیادہ شہداءہنزہ کے ہیں اسکے باو ¿جود نہیں معلوم ماضی میں حکومتوں نے ہنزہ کے امتیازی سلوک کیوں کیا ہے۔اب ایسا نہیں ہوگا اور ہم ایسا ہونے نہیں دینگے کئی دنوں کے ہوم ورک کے بعد وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا دورہ یقینی بنایا وزیر اعلی کے دورے تین اہم محکموں محکمہ برقیات ، محکمہ تعمیرات اور محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سکرٹریز ان کے ہمراہ تھے اور بڑی اچھی پیشرفت ہوئی ہے اس دورے کے نتائج جلد آئینگے لیکن اس کیلئے معاملات کو فالو کرنا پڑے گا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے مذید کہا کہ اب آستین چڑھا کر لڑنے کا دور ختم ہو چکا ہے ایک وقت تھا جو زیادہ کرتا جھگڑتا تھا اسے بہادر سمجھا جاتا تھا اب جن کے پاس عقل ، دلیل ، علم اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں افراد بہادر ہیں اسلئے نوجوان خود کو اس حوالے سے خود کو مضبوط کریں۔اپنے پیغام میں ایمان شاہ نے کہا کہ اب ہمیں نوجوانوں کی کردار سازی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اس مقصد کیلئے نوجوانوں کے ساتھ بھی سیشن رکھیں گے اس سے قبل نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع اور مثبت سرگرمیاں پیدا کرنی ہوں گی۔نوجواں کو مطلوبہ سہولیات مہیا کرنے کے بعد ہم ان کو گی۔ گے کہ انکو کیا چاہئے۔انہوں نے گنش سپریم کونسل کے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی و معروف سماجی رہنما نور محمد نے کہا کہ قوموں کی ترقی میں سول سوسائٹی اداروں کا کردار رہا ہے گنش سپریم کونسل کا قیام اس سلسلے کی ایک کڑی ہے اس مقصد کیلئے التت میں سفا کے نام سے سول سوسائٹی آرگنائزیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔انہوں نے بلتت ، التت ، علی آباد گنش اور حیدر آباد پر مشتمل BAAGH باغ تنظیم کی تجویز پیش کی جسے زبردست پذیرائی ملی۔تقریب حلف برداری سے گنش سپریم کونسل کے صدر امجد ایوب نے کہا کہ گنش سپریم کونسل کے قیام کے بعد سانحہ ڈونگ داس رونما ہوا جس کی وجہ سے گنش سپریم کونسل اس مسئلے میں الجھ کر رہ گئی اور ہم دوسرے شعبوں میں کام نہیں کر سکے اب مختلف شعبوں میں کام کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں ڈونگ داس گنش کے مقام پر آئی پی ایس کے منصوبے کی معطلی ریاست کی کمزوری کی وجہ سے ہوا ایک اے ایس پی جس سے ہنزہ کی سردی برداشت نہیں ہو رہی تھی کانپ رہے تھے اور چند شرپسندوں کے سامنے واپس جانے کی بھیک مانگ رہے تھے۔ کمشنر گلگت ڈویژن نے اپنا میٹر دباو ¿ میں آکر تین گھنٹوں میں واپس کیا ایسی کمزور حکومت سے معاملات کہاں چلنے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسے میں گنش سپریم کونسل انصاف کے منتظر ہے ہم نے پر امن طریقے سے قانون کے مطابق اس کیس کی پیروی کی ہے امید ہے حق پر فیصلہ ہوگا۔ تقریب سے ظہور ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے سانحہ ڈونگ کا داس کا پس منظر پیش کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ نے قبر کشائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مسلمان ایسا فعل نہیں کر سکتا۔تقریب سے سینئر نائب صدر گنش سپریم کونسل تاجر حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ جنرل سکریٹری تہذیب حسین نے سٹیج سکریٹری کے فرائض انجام دئے قبل ازیں ایمان شاہ نے نو منتخب کا ینہ سے حلف لیا۔