نگراں حکومت نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اور ن لیگی رہنما اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان کی ذمہ داری سونپ دی۔
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی توثیق کے بعد اسحاق ڈار سینیٹ میں بطور قائد ایوان آئینی ذمہ داری انجام دیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اسی طرح سینیٹر سلیم مانڈوی والا وزیرمملکت کے مساوی درجے کے ساتھ بطور چیف وہپ سینیٹ میں آئینی ذمہ داری ادا کریں گے
بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے اجلاس 21 نومبر کی صبح دس بجے تک ملتوی کردیا