محسن نقوی تین سال کےلئے پی سی بی کے بلا مقابلہ چیئرمینمنتخب

نگران وزیراعلی محسن نقوی کو پی سی بی کا بلا مقابلہ چئیرمین منتخب کرلیا گیا،نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور بورڈ آف گورننگ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور نے کی۔اجلاس میں محسن نقوی کو تین سال کے لئے چئیرمین پی سی بی منتخب کیا گیا،محسن نقوی پی سی بی کے 37ویں چئیرمین منتخب ہوئے،بورڈ آف گورننگ کے تمام ممبران نے اجلاس میں شریک ہوئے،مصطفی رمدے اور سید محسن نقوی پیڑن انچیف کی طرف سے چئیرمین کے الیکشن کے لئے نامزدکیا گیا تھا۔