لڑکے کا روپ دھانے پر پولیس نے گرفتار کرلیا تھا‘ عائشہ عمر کا انکشاف

اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے گرفتار ہونے کا قصہ بیان کردیا۔حال ہی میں عائشہ عمر نے ایک ٹی وی شو میں اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی تفصیل بتائی کہ این سی اے کے دنوں میں، میں ایک سٹ کام دارا ری را رام کی شوٹنگ میں مصروف تھی، ڈرامے میں میں ایک لڑکے کا کردار کر رہی تھی، وہاں کی پولیس ایک لڑکے کی تلاش میں تھی، جس کا گیٹ اپ بالکل مجھ سے ملتا جلتا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ میری تصویر کے مطابق انہوں نے مجھے گرفتار کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی، مجھے انہیں بتانا پڑا کہ میں عائشہ عمر ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا گیٹ اپ واقعی اتنا بہتر ین تھا کہ انہیں ایسا لگا۔