خپلو میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے تک جاپہنچا، عوام سراپا احتجاج


گانچھے( چیف رپورٹر )محکمہ برقیات کی نااہلی خپلو شہر سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے تھری فیز بجلی دینے کا دعوی بھی ہوائی ثابت ہو گیا خپلو شہر میں بااثر افراد کو سپیشل لائن کے ذریعے چوبیس بجلی دی ہوئی ہے جبکہ عام عوام کو اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروباری طبقہ بھی شدید متاثر ہے ڈم بجلی دینے سے ٹرانسفارمر خراب ہونا معمول بن گیا ۔ ضلع میں بجلی کا نظام درہم برہم ہے پچھلے دو ماہ سے ایکسیئن برقیات خود ضلع سے غائب ہےں بجلی کی گھمبےر صورتحال کی وجہ سے لوگوں مےں سخت غم و غصہ ہے عوام کا کہنا ہے کہ بجلی کا مئسلہ آئے ورز سنگےن ہو رہا ہے بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے دوررس اقدامات کئے جائےں ضلع مےں پانی کی کوئی کمی نہےں جگہ جگہ چھوٹے چھوٹے پاور ہاﺅسز بنا کر ہمےشہ کے لئے بجلی بحران پر قابو پاےا جاسکتا ہے محمکہ برقےات کے حکام اس حوالے سے پالےسی بنائےں

۔