انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا، غلام عباس


گلگت( سٹاف رپورٹر ) ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ترجمان غلام عباس نے کہا ہے کہ مجلس وحدت المسلمین وفاقی سطح پر پہلی دفعہ پارلیمانی جماعت بننے پر کرم ایجنسی کے عوام کو مبارک باد اور با بصیرت قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کے ساتھ ملکر ملک کو آزاد خارجہ پالیسی کے تحت تمام تر بیرونی مداخلتوں سے ملک عزیز کو پاک کریں گے۔ بد ترین دھاندلیوں کے زریعے نتائج تبدیل کر کے عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔ صوبائی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی اتحاد اور روابط مزید مستحکم کریں گے تاکہ ملک عزیز کو کرپشن لوٹ کھسوٹ اقربا پروری سے پاک اور عالمی برادری میں باوقار مقام دلونے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔مشکل کی ہر گھڑی میں پی ٹی آئی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ملک کھوکھلا کرنے والی تمام کرپٹ طاقتوں سے ملکر مقابلہ کریں گے