مرضی پوچھے بغیر کئے گئے رشتے دیرپا نہیں ہوتے‘ لائبہ خان

 اداکارہ لائبہ خان نے اپنے ہمسفر کی چند خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ رشتہ طے کرتے وقت لڑکا یا لڑکی کی رائے نہ پوچھی جائے تو وہ رشتے زیادہ دیرپا نہیں ہوتے۔ایک انٹرویو میں لائبہ خان نے اپنے ہمسفر سے متعلق بتایا کہ میں یہ چاہتی ہوں کہ میری جس سے بھی شادی ہو، وہ ایک اچھا انسان اور اس کا دل صاف ہو اور دوسروں کے احساس کو جاننے کا فن رکھتا ہو۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ شخص اچھی فٹنس کا حامل ہوا، موٹا پتلا نہیں مگر دیکھنے میں جاذب نظر آئے۔ لائبہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی رشتہ طے کرتے وقت لڑکا یا لڑکی کی رائے نہ پوچھی جائے تو میرے خیال میں وہ رشتے زیادہ دیرپا نہیں ہوتے اور ان کا جلد اختتام ہوجاتا ہے۔