حکومت اہم منصوبوں پر کام شروع کرے یا احتجاج کا سامنا کرے، اپوزیشن لیڈر

سکردو (چیف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے کہاہےکہ سکردو کی اہم شاہراہوں کی میٹلنگ اور ری کارپیٹنگ کے کام تاخیر کا شکار ہونے سے کروڑوں روپے فنڈز ضائع ہونے کا خدشہ ہے فوری طورپر اہم شاہراہوں کی ری کارپیٹنگ اور میٹلنگ کے منصوبوں پر کام کا آغاز کیا جائے ورنہ عوام خاموش نہیں رہیں گے یولتر ہائی وے عباس ٹاﺅن سے جیل چوک تک کی شاہراہ سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر کام ہماری حکومت کے خاتمے کے بعد سے تعطل کا شکار ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ منظم منصوبہ بندی کے تحت بلتستان کو ادھورے اور سیک منصوبوں کا قبرستان بنایا جارہا ہے مگر ہم یہ سازش کامیاب ہونے نہیں دیں گے یہاں حکومت عملا مفلوج ہوگئی ہے حکومت ناکام ہونے کی باتیں صرف ہم نہیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی حکومتی شخصیات کررہی ہیں جو ایک طرح سے ناکامی کا اعتراف ہے انہوں نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں مکمل طورپر ناکام ہوگئی ہے عوام کو مسائل کے بھنور میں دھکیل کر حکومتی لوگ عیاشیوں میں مصروف ہیں بتایا جائے کہ حکومت نے کونسے عوامی مفاد کے منصوبے مکمل کئے ہیں جن منصوبوں پر ہمارے دور میں کام شروع ہوئے تھے ان پر بھی کام روک دیا گیا ہے اور فنڈز کی کمی کا بہانہ بنایا جارہا ہے یولتر ہائی وے سکردو شہر کیلئے متبادل شاہراہ ہے اسی لئے ہم نے ترجیحی بنیادوں پر اس شاہراہ کو میٹل کرنے کا منصوبہ رکھا لیکن پچھلے دو سال سے اس اہم اور کلیدی شاہراہ پر کام تعطل کا شکار ہے کیا ہم حکومت میں ہوتے تو اس اہم شاہراہ پر کام روکنے دیتے ؟ کیا ہم کام روکنے والوں کو چھوڑتے ؟اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آج ہم خاموش رہیں گے مئی تک اہم شاہراہوں پر کام شروع نہ کیا گیا تو احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی عوام کو مشکلات پیدا کرنے والوں کے ساتھ نمٹنا ہمیں خوب آتا ہے عوامی ایشوز پر کبھی خاموش نہیں رہیں گے ارباب اختیار نے ہوش کے ناخن نہ لیئے تو ہم دما دم مست قلندر کریں گے عوام کے ساتھ ہر جگہ پر احتجاج کریں گے