عمران خان کا موقف درست ہے ، بشری بی بی کو زہر دیا گیا، شاندانہ گلزار

 سنی اتحاد کونسل کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ عمران خان کا موقف درست ہے کہ بشری بی بی کو زہر دیا گیا پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کو عمران خان کے بیان پر سخت رد عمل دینا چاہیے وہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کا میڈیکل چیک اپ ہونا چاہیے ، ہم مضبوط اور مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جو فیڈریشن کی مضبوطی کی علامت ہے  انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں، تحریک انصاف پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، شاندانہ گلزار نے کہا کہ عمران خان پر جھوٹا سائفر کیس بنایا گیا ہے ، عمران خان پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، انہوں نے کہا کہ ملک کو تصادم کی طرف لے کر نہ جائیں ہم مذاکرات کے حامی ہیں مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کی کور کمیٹی کو عمران خان کے بیانات کا تفصیلی جائزہ لینا چاہیے اور اس پر تفصیلا بیان جاری کرنا چاہیے شاندانہ گلزار نے کہا کہ عمران خان کا مطالبہ ہے کہ فارم 47پر بننے والی حکومت کے حوالے سے تحقیقات ہونی چاہیے فارم 45کے تحت ہمارے پاس اکثریت ہے، تحریک انصاف کے بےگناہ لوگوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے ان لوگوں کے خلاف ملٹری ٹرائل فورا بند کیے جائیں انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے