مذموم مقاصد رکھنے والوں کو ہم نے اپنی صفوں سے باہر نکال پھینکا، ایکشن کمیٹی

گلگت (وقائع نگار) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی وفد چیئرمین فدا حسین اور سینئر وائس چیئرمین محمد قاسم خان کی قیادت میں اسماعیلہ ریجنل کونسل گلگت بلتستان کے صدر اقبال نصیر سے ایک اہم ملاقات کی۔ملاقات میں اسماعیلی ریجنل کونسلات کے صدور اور مشاورتی کونسل امامیہ اسماعیلہ کے چیئرمین ڈی آئی جی ریٹائر سلطان اعظم بھی شریک تھے۔ ملاقات میں عوامی ایکشن کمیٹی کی خدمات اور آئندہ کے لیے مزید مضبوط اور توانا کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی نے کہا کہ ریجنل کونسل ہماری سب سے مضبوط اور ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے اور امن خوشحالی بھائی چارے کے فروغ کے لئے ریجنل کونسل کا کردار کلیدی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا طریقہ کار یہ ہے کہ ہم اپنے مذہبی رہنماﺅں اور تمام مسالک کی سر پرستی میں کامیابی سمجھتے ہیں اور اس سرپرستی کی ضرورت اب پہلے سے زیادہ محسوس ہوئی کیونکہ چاروں طرف فتنے برپا ہیں آج ان فتنوں کی سرکوبی کے لیے سر نہیں جوڑیں گے تو کل آنے والی نسلیں بددعائیں دینگے۔سینئر وائس چیئرمین محمد قاسم خان نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے کونسل اور اس کمیونٹی کا کردار قابل تقلید اور قابل ستائش ہے اور چاہتے ہیں کہ سرپرستی کا رشتہ مزید مضبوط ہو کیونکہ اس وقت ایک ایسا تاثر کو پروان چڑھایا جارہا ہے جس کی وجہ سے ہر عام و خاص کو فکر لگی ہوئی ہے۔اس سے پہلے عوامی ایکشن کمیٹی کے سٹیج کو بعض عناصر نے اپنے مزموم مقاصد اور ریاست کے خلاف استعمال کیا ایسے عناصر کو عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے صفوں سے باہر نکال پھینکا ہے اور اب کے لیے عوامی ایکشن کمیٹی کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کردئے گئے ۔صدر اقبال نصیر نے کہا کہ اس ملک کی بنیادوں میں سب سے بڑی قربانیاں ہماری ہیں۔ ہمارا رشتہ اس ملک کے ساتھ ایمان کا ہے اور گلگت بلتستان میں لالک جان نشان حیدر جیسے قومی ہیرو کی تربیت اور اعلی شہادت کا عظیم جزبے کے پیچھے ہماری مذہبی تعلیمات ہیں۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ہم فدا حسین اور یعسوب الدین کی سرپرستی میں چلنے والی کمیٹی کے ساتھ ہیں ملک دشمن جو بھی ہے وہ ہمارا بھی دشمن ہے کیونکہ کو میرے اس عظیم گھر کو جلانے کی کوشش کرتا ہے جس کی تعمیر اور ترقی میں ہمارے بزرگوں کا لہو ہے۔ مشترکہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ اسماعیلی ریجنل کونسل کی طرف سے سلطان اعظم عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مشاورت اور سرپرستی کا کردار ادا کریں گے اور کوشش ہوگی کہ ہر مہینے کوئی مشترکہ اجلاس منعقد ہو تاکہ مسائل پر آواز بہتر انداز میں اٹھایا جاسکے۔دونوں میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ پرامن خوشحال گلگت بلتستان اور ملک پاکستان ہماری منزل ہے اور عوامی مسائل اجاگر کرنا ہماری بنیادی زمہ داریوں میں سے ہے۔اسماعیلی ریجنل کونسل کے کابینہ سے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے وفد میں ملاقات کرنے والوں میں سے ترجمان اکرام حیدر ڈپٹی جنرل سیکرٹری اظفر علی جمشید، سابقہ ممبر راجہ سلطان محمد خان، سینئر رہنما داریل نگر سے شوکت نگری غزر سے سابق وائس چیرمین شکور جان و دیگر اکابرین نے ملاقات کی۔