مہلک امراض کا پھیلاو تشویشناک، اصلاح احوال کی ضرورت،اپوزیشن لیڈر


 سکردو(محمد اسحاق جلال، لیاقت انجم)صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد کاظم میثم نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں بڑی پیچیدہ بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں ہارٹ اٹیک کینسر بلڈ پریشر کے بڑے کیسز سامنے آرہے ہیں جو تشویشناک بات ہے ہم نے صحت کا خیال ہی نہیں رکھا ہے اور صحت پر بڑا کمپرومائز کیا ہے یہاں پیچیدہ بیماریوں کا پھیلنا ہم سب کیلئے باعث تشویش ہے ہمیں اس بارے میں اصلاح احوال کرنے کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے موقع پر مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک میں ہسپتال ویران ہوتے ہیں مگر ہمارے ہاں ہسپتال اور قبرستان آباد ہورہے ہیں جو انتہائی تشویش کا امر ہے بہت ساری این جی او یہاں ہمارا خون چوسنے اور ہمارے علاقائی اقدار کو خراب کرنے کیلئے آرہی ہیں اور اس حوالے سے یہ این جی اوز باقاعدہ کام بھی کررہی ہیں ہاں البتہ کچھ این جی اوز فلاح انسانیت کیلئے کام کررہی ہیں ایسی این جی اوز کی ہم قدر کرتے ہیں ہم اس وقت انتہائی نامساعد حالات سے گزر رہے ہیں ہم مراعات ضرور لیتے ہیں جب ہم سے کارکردگی کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو ہم جواب دینے کیلئے تیار نہیں ہوتے ہیں یہی سلسلہ ہر محکمے میں ہوتا ہے، میں مراعات گورنمنٹ سے لیتا ہوں اور میرا بچہ گورنمنٹ سکول میں نہیں پڑھے گا یہ تضاد نہیں ہے تو اور کیا ہے ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے قول و فعل میں تضاد نہ رکھیں اس سے قبل سکردو حلقہ نمبر2 میں مختلف سکولوں کے دورے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے معائنے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت سکردو حلقہ نمبر 2 میں دو سے تین ارب روپے کے ترقیاتی کام ہورہے ہیں ان میں کواردو قمراہ روڈ گرلز ڈگری کالج گمبہ سکردو دس بیڈ بشو ہسپتال یولتر ہائی وے بوائز مڈل سکول تنجوس تندل حوطو سکول سندوس حفاظتی بند اور رابطہ سڑکوں کو پختہ کرنے کے منصوبے سر فہرست ہیں انشاءاللہ نے چاہا تو مدت پوری ہونے تک علاقے میں مزید ترقیاتی کام کریں گے محنت کروں گا علاقے کے عوام کی خدمت کروں گا انہوں نے کہاکہ اساتذہ کی پوسٹنگ ٹرانسفر میں سب سے بڑی مداخلت سیاسی لوگ کرتے ہیں مگر میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں اساتذہ کی پوسٹنگ ٹرانسفر میں کوئی مداخلت نہیں کروں گا ایسا کرنا میں اساتذہ کی تحقیر سمجھتا ہوں میں سمجھتا ہوں کہ اساتذہ کو ضروریات کے پیش نظر سکولوں میں تعینات کیا جانا چاہیئے طلبہ کی شرح کو دیکھ کر اساتذہ کی تعیناتی ہونی چاہیئے میں محکمہ تعلیم کے آفیسران سے کہتا ہوں کہ وہ میرٹ پر اساتذہ کی ریشنلائز پوسٹنگ کریں ان کے پیچھے ہم کھڑے ہونگے سکردو میں بہت سارے سکولز ایسے ہیں جہاں طلبہ کی شرح سے زیادہ اساتذہ تعینات ہیں مگر متعدد سکولوں میں ضرورت سے بہت کم اساتذہ تعینات ہیں ان میں میرے حلقے کے اکثر سکولز شامل ہیں انہوں نے کہاکہ گرلز ہائی سکول رگیول کے مسائل حل طلب ہیں یہاں نئے بلاکس کی تعمیر کیلئے زمین خریداری کیلئے اے ڈی پی میں رقم رکھوں گا کرسیوں کا مسئلہ بھی جلد حل کریں گے یہ سکول علاقے کا دس بارہ علاقوں کا واحد گرلز سکول ہے اس کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کروں گا انہوں نے کہاکہ یولتر ہائی وے کی میٹلنگ کا منصوبہ رواں سال ہی مکمل کرلیا جائے گا کلوٹس کے کام تیزی سے جاری ہیں شگری بالا روڈ کو میٹل کرکے شگری بالا کے عوام کو تحفہ دوں گا مگر شگری بالا کے عوام خاص کر عمائدین سے میری گزارش ہے کہ وہ روڈ کے معیار پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہ کریں کمیٹی بناکر علاقے کی روڈ کی میٹلنگ کے منصوبے کی خصوصی نگرانی کریں میں کم ازکم روڈ کے کام سے مطمئن نہیں ہوں میں نے موقع پر کچھ ہدایات بھی دی ہیں عمائدین کو بھی اپنے علاقے میں بننے والی اس سڑک کی سختی سے نگرانی کرنی چاہیئے