بیٹی کی پیدائش کے بعد زارا نور عباس کی کام پر واپسی

معروف اداکارہ زارا نور عباس کی بیٹی کی پیدائش کے بعد دوبارہ کام پر واپسی ہوگئی تاہم ان کی پہلی پوسٹ ہی تنقید کا شکار بن گئی۔اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کر کے اپنے پرستاروں کو آگاہ کیا کہ اب چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں اور وہ پھر سے کام پر جارہی ہیں۔زارا کی جانب سے جاری کی جانے والی تصویر کار سیلفی ہے، جس میں زارا کو نیلے رنگ کے آرام دہ سلیو لیس مغربی طرز کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی یہ تصویر صارفین کو کچھ خاص پسند نہ آئے جس پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے لکھا اب آپ پہلے جیسی نہیں ہیں۔شرم کریں آپ مسلمان ہیں۔ ایک خاتون صارف نے کہا جن کے والدین شادی سے پہلے سخت ہوتے ہیں جیسے زارا بتاتی ہیں کہ ان کے والد سخت مزاج تھے انہیں شادی کے بعد جب آزادی ملتی ہے تو شرم لحاظ سب بھول جاتی ہیں۔