قراقرم یونیورسٹی کو مثالی ادارہ بنانے کےلئے تعاون کریں گے، چیف سیکرٹری


 گلگت (پ ر)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے کہاہے کہ جامعہ قراقرم کا سفیر ہوں ۔اس کی تعمیروترقی وخوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں کے آئی یو فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سینٹر فار گرین انوویشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ کے آئی یو گلگت بلتستان کا اثاثہ ہے ۔اس کو مثالی ادارہ بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ۔صوبائی حکومت جامعہ قراقرم کے ساتھ مختلف منصوبوں پر کام کرنے کے خواہاں ہے ۔جن میں طلبا ءکو انٹرشپ کے مواقع فراہم کرنے ،جامعہ کی جانب سے صوبائی حکومت کے مختلف اداروں کو تربیت فراہم کرنے اور صوبائی حکومت کے مختلف منصوبوں میں ڈایزائینگ سمیت تحقیق کے حوالے سے جامعہ کی جانب سے کنسلٹنسی فراہم کرنے جیسے امور شامل ہیں۔بہت جلد جامعہ کے ساتھ مل کر ان امور پر باقاعدہ کام شروع کریں گے ۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے مزید کہاکہ جامعہ قراقرم آنے والے نوجوان نسل کے بارے میں بڑی سوچ رکھتی ہے ۔جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔دنیا میں بڑی سوچ رکھنے والوں نے ہی بڑے نتائج دئیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان ملک عزیز کی ترقی کے لیے اہمیت کا حامل ہے ۔ہم سب نے مل کر گلگت بلتستان کے وسائل جن میں جنگل ،پہاڑ اور گلیشیئر ز کے ذخائر کی تحفظ کو یقینی بناناہے ۔تاکہ آنے والی نسلے بہترین انداز میں زندگی بسر کرسکے ۔انہوںنے اپنے خطاب میں جامعہ قراقرم کی زمینوں کو قبضہ مافیا سے واگزارکی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ جامعہ میںموجود لیبارٹریز کو کمرشل بنیادوں پر چلانے کے لیے مٹریل ٹیسٹنگ،مائینگ ٹیسٹنگ، لوہے ،کنکریٹ سمیت دیگر ٹیسٹنگ کے لیے اقدامات اٹھائے ۔ جس سے جامعہ معاشی خود مختاری کی جانب گامزن ہوسکے ۔اس حوالے سے صوبائی حکومت بھی تعاون فراہم کرے گی۔ ان سے قبل افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ نے جامعہ قراقرم کے وژن ،مشن اور گزشتہ پانچ سالوں میں ہونے والی ڈویلپمنٹ سمیت مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی پریذنٹیشن دی اور کہاکہ جامعہ قراقرم صوبائی حکومت کے ساتھ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ مختلف منصوبوں پر کنسلٹنی کے طور پر کام کرنے کو تیار ہے ۔انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت کے آئی یو کے طلباءکے لیے خصوصی سکالرشپ مہیاکرنے سمیت جامعہ کے انفراسٹریکچر و دیگر سہولیات کی بہتری کے لیے خصوصی تعاون کریں۔ان سے قبل ایکسیلیریٹ پراسپریٹی کی کنٹری ڈائریکٹر روما لبیب نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے اپنے خطاب میں ایکسیلیریٹ پراسپریٹی کے ساخت کے حوالے سے آگاہ کیا۔تقریب سے قبل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے مختلف لیبارٹریز کا دورہ کیا۔دورے میں وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ نے لیبارٹریز میں موجود سہولیات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے بہترین لیبارٹریز قائم کرنے کو سراہتے ہوئے اسے معیاری تعلیم وتحقیق کے فروغ کے لیے معاون قرار دیا۔