غذر کے گاوں بتھریت میں گلگت بلتستان سکاوٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

 غذر (بیورو رپورٹ)ضلع غذر کے گاﺅں بھتریت میں گلگت بلتستان اسکاٹس کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا گیا ذرائع کے مطابق جی بی اسکاٹس کی چوکی قائم کرنے کے لئے جگہ کے تعین پر کام تیزی سے جاری ہے ضلع کو دیامر سے ملانے والے بھتریت نالے پر گلگت بلتستان اسکاٹس چوکی کا قیام عوام غذر بالخصوص تحصیل گوپس کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا اس نالے میں ماضی میں دہشگردی کی کئی وارداتیں رونما ہوچکی ہیں جس میں گزشتہ دنوں سکول ٹیچر اور ایس ایچ او کے قتل کا المناک واقعہ بھی شامل ہے جن کے قاتل مبینہ طور پر بھتریت نالے کے راستے دیامر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم اس واقعہ میں ملوث دہشتگرد اب تک گرفتار نہیں ہوسکے ہیں ادھر عوام غذر نے حساس علاقے بھتریت میں جی بی اسکاٹس کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ چوکی آبادی کے بجائے بھتریت نالے کی سرحد پر قائم کی جائے تاکہ دہشتگردوں کی نقل و حمل کو روکنے کے علاوہ جرائم پیشہ عناصر کی علاقے میں داخلے کو روکا جاسکے۔