سکردو کے چھتیس سوشل ایکٹویسٹ آبزرویشن لسٹ میں شامل

 سکردو(چیف رپورٹر)سکردو کے 36 سوشل ایکٹویسٹ کو ابزرویشن لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے ابزرویشن لسٹ میں شامل کرکے ان 36 افراد کی کڑی نگرانی کی جائے گی ایسے لوگوں کے فیس بک اکانٹ واٹس ایپ اکانٹ اور دیگر سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی ابزرویشن لسٹ میں شامل کرنے والے سوشل ایکٹویسٹ کے ناموں کو فی الحال صیغہ راز میں رکھا جائے گا 36 افراد کو ابزرویشن لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ سابق ڈپٹی کمشنر سکردو کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے کی روشنی میں کیا گیا ذرائع کے مطابق ابزرویشن لسٹ میں شامل کرنے کے بعد سوشل ایکٹویسٹس کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد انہیں فورتھ شیڈول میں شامل کرنے پر غور کیا جائے گا جو لوگ پہلے سے فورتھ شیڈول میں شامل ہیں انہیں بدستور فورتھ شیڈول میں ہی رکھا جائے گا سوشل ایکٹویسٹس کو ابزرویشن لسٹ میں شامل کرنے کا مقصد گلگت بلتستان خاص طور پر سکردو میں ممکنہ عوامی تحریک کو روکنا ہے کیونکہ حکومت کو خفیہ طور پر اطلاع ملی ہے کہ زمینوں اور معدنیات کے معاملے پر گلگت بلتستان میں بڑی سطح پر عوامی تحریک ابھرنے والی ہے