معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے انٹرٹینمنٹ اور فیشن انڈسٹری کی تلخ حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔ ایک انٹرویو میں احمد علی بٹ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں منشیات کا استعمال عام ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرٹینمنٹ اور فیشن انڈسٹری دور سے جتنی چمکتی ہوئی نظر آتی ہے اتنی ہی تاریکی میں ڈوبی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کی ایک وجہ منشیات کا استعمال ہے، جس کی وجہ سے کئی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں۔مزاحیہ اداکار کا کہنا ہے کہ ہم نے انٹرٹینمنٹ اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ کئی خوبصورت لوگوں کو گمنامی کے اندھیرے میں ڈوبتے ہوئے دیکھا ہے، ڈرگس کے کلچر نے کئی لوگوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔احمد علی بٹ کے مطابق اس انڈسٹری سے وابستہ کئی فنکاروں کو اس انڈسٹری میں قدم جمائے رکھنے کے لیے سماجی دباﺅ کاسامنا رہتا ہے کہ وہ منشیات کا استعمال کریں لیکن میں کبھی ان چیزوں میں نہیں ملوث ہوا مگر میں نے اپنے ارد گرد کئی ایسے لوگوں کو دیکھا ہے۔
حکومت لکھ کر دے، گلگت بلتستان کے حوالے سے کیا مسائل ہیں، سپریم کورٹ
نوجوانوں کا جھکائو پی ٹی آئی کی طرف، وفاق مداخلت نہ کرے تو آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی، وزیرخزانہ
محکمہ سروسزکی نظریں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بلتستان کی گاڑیوں پر لگ گئیں
خصوصی افراد کیلئے مختص کوٹے پر عمل نہ ہوا تو کارروائی ہوگی، وزیر تعلیم