آئرلینڈ کیخلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی،اپنے ایک بیان میں بابراعظم نے کہا ہے کہ پہلے میچ کے بعد ٹیم کی بیٹنگ میں کافی بہتری آئی، انفرادی کارکردگی میں رضوان اور فخر نمایاں رہے،بابر اعظم نے کہا کہ لوئر آرڈر میں افتخار اور اعظم خان کی بیٹنگ خوش آئند ہے، آنے والی سیریز میں بھی آپ کو مثبت ارادے نظر آئیں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ بولنگ میں پہلے میچ کے بعد سینئر بولرز نے ذمہ داری لی، عماد وسیم مشکل صورتحال میں بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں، جو بھی پلان ہے اس پر اب عمل درآمد ہو رہا ہے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کے خلاف اسی کارکردگی کو برقرار رکھیں، انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔