کس سیاسی جماعت سے بات کرنی ہے اس کا فیصلہ بانی PTI کرینگے،زرتاج گل

پاکستان تحریک انصاف کی رہنمازرتاج گل نے کہا ہے کہ کون سی سیاسی جماعت سے بات کرنی ہے اس کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کرینگے۔بانی پی ٹی آئی اداروں پر یقین رکھتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی آرمی چیف کو خط لکھیں گے تو اچھی بات ہے۔گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماپی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عوام کادیاگیا مینڈیٹ واپس لیا جائے اوربانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔عمران خان جیل سے پاکستان کا مقدمہ لڑرہے ہیں ،معافی ان سے مانگنی چاہیے، سیاسی جماعتیں ڈائیلاگ کرسکتی ہیں،اسیران کی رہائی پربات چیت ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماشیرافضل مروت بہادر ہیں۔ پارٹی کے اندر شوکاز نوٹس ہوتا رہتا ہے، ہماری پارٹی بہت بڑی ہوگئی۔میں یہی کہوں گی کہ وہ پارٹی اصولوں کی خلاف ورزی نہ کریں۔