ہمارے اداروں کو مفلوج کر دیا گیا، لوگ مایوس ہوکر ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں،شبلی فراز

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارے اداروں کو مفلوج کر دیا گیا اور لوگ مایوس ہوکر ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، ملک کے اندر افراتفری کا عالم ہے،ملک اشرافیہ کے حوالے کر دیا گیا۔سمجھ نہیں آتا کہ کون لوگ ہیں جو اس ملک کے ساتھ دشمنی کرنا چاہتے ہیں،رات کی تاریکی میں فیصلے کئے گئے۔ ہمارے کیخلاف قائم تمام کیسز میں تاخیر کی جا رہی ہے۔مقدمات کو جان بوجھ کا التواکا شکار بنایاجارہا ہے۔ وکلااور فیملی ممبران پر ملاقاتوں پرپابندی عائد کر دی گئی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چوری کا پیسہ ملک سے باہر بھیج دیا گیا، کون لوگ ہیں جو اس ملک کے ساتھ دشمنی کرنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ 11 ارب ڈالر ملک سے گئے،جو کچھ آج کل ملک کے اندر چل رہا ہے اس سے ملک کا بیڑا غرق ہو چکا ہے۔ ۔ اس وقت ملک میںجنگل کا قانون ہے۔ ہماری اکانومی تباہ ہوگئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر اس وقت جیل میں تو وہ صر ف پاکستان کی خاطر قید وبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔ملک کے موجودہ جو حالات میں اس صورتحال میں کوئی بھی سرمایہ کاری نہیں کرنے آئیگا۔ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں سرمایہ کاری اور سرمایہ کار پاکستان آئیں۔