اپوزیشن عوام کو جذبات میں لاناچاہتی ہے، حکومت

شگر(منظور ناز)مشیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ ،وزیر صحت راجہ اعظم ،صوبائی ترجمان فیض اللہ فراق نے رائیل پلیس شگر میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ گرین ٹورزم کے نام اپوزیشن عوام کو جذبات میں لانا چاہتی ہے ریسٹ ہاﺅسز کی نجکاری کا فیصلہ سابق حکومت نے کیا اس وقت حکومت کے اتحادی خاموش تماشائی بنے رہے ریسٹ ہاﺅسز کی نجکاری عوام اور حکومت کے مفاد کے لئے کیا ہے گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبران غدار نہیں دھرتی ماں کا وفادار ہیں۔ صرف اپوزیشن ممبران وفادار اور حکومت کے دس اراکین غدار ہیں کیا؟ بلتستان کے دورے کے موقع پر عوام نے ریسٹ ہاﺅسز نجکاری سے متعلق کوئی بات نہیں کی پروپیگنڈے چند مفاد پرست سوشل ایکٹوسٹ اور صحافی کر رہے ہیں عوام اور حکومت کے درمیان دوریاں پیداکرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا حکومت نے جو بھی فیصلہ کیا عوام اور گلگت بلتستان کے مفاد میں ہے بہت جلد عوام حقائق سمجھ لیں گے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا پیپلز پارٹی صوبائی حکومت کے اتحادی ہے گورنر ،ڈپٹی سپیکر ،وزیر خزانہ اور وزیر تعلیم کا عہدہ پیپلز پارٹی کے پاس ہے اسکے باوجود امجد حسین ایڈوکیٹ اور کچھ مانگتے ہےں اور وزیر اعلی گلگت بلتستان بڑے دل والی شخصیت ہےں وہ انکو دینگے اب تک پیپلز پارٹی بلخصوص امجد ایڈوکیٹ حکومت کا سب سے اہم اور وفادار اتحادی ہے انہوں نے کہا وزیر اعلی گلگت بلتستان نے دورہ بلتستان کے موقع جو بھی اعلانات کئے ہے ان پر تین ماہ کے اندر عملدرامد ہوگا اور عوام کو ہر منصوبے پر کام ہوتے ہوئے نظر آئیں گے بلخصوص سب ڈویثرن غوروچو شگر،اور تحیصلوں کا نوٹیفکیشن ایک سے دو ماہ میں کرکے عملدرامد۔یقینی بنائیں۔گے انہوں نے کہا شگر میں بنجر زمینیں بہت ہے آبادکاری کے لئے ای ٹی ائی کے زریعے خطیر رقم مختص کر کے زمینوں کو آباد کرینگے جس سے گندم بحران کا خاتمہ ہوگا عوام مطمئین رہے زمینوں کا مالک عوام ہی ہےں بہت جلد قانون سازی کر کے عوام کو زمینوں کا مالک بنائیں۔گے بہت جلد لینڈ ریفارمز سے متعلق خوشخبری ملے گی