پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، متاثرہ بچوں کی تعداد 4 ہوگئی

 ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں سال اس وائرس سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ پولیو وائرس کا نیا کیس سندھ سے سامنے آیا ہے، سندھ کے ضلع شکارپور سے تعلق رکھنے والا ڈھائی سال کا بچہ پولیو سے متاثر نکلا، جس کے بعد پاکستان میں اس سال پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد چار ہو گئی۔ یاد رہے کہ رواں سال سندھ میں پولیو کا پہلا کیس ریکارڈ ہوا ہے، اس سے قبل پاکستان میں پولیو وائرس کے 3 کیسز بلوچستان سے سامنے آئے تھے۔ نیشنل ایمرجنسی سینٹر کی جانب سے 3 جون سے ملک بھر کے 66 مختلف اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔