بھارت نے فلسطینیوں پر بمباری کیلئے بارود سے بھرا بحری جہاز اسرائیل بھیج دیا

بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ واضح ہو گیا، انڈیا نے فلسطینیوں پر بمباری کے لیے باردو سے بھرا بحری جہاز اسرائیل بھیج دیا،27ٹن مہلک گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ہندوستانی کارگو جہازماریانا ڈانیکا (رجسٹرڈ ڈنمارک)چنئی، انڈیا سے اشدود، اسرائیل کے لیے جا رہا ہے۔ گولہ و بارود سے بھرے جہاز نے بحیرہ احمر کے چھوٹے راستے کے بجائے زیادہ لمبا راستہ اختیار کیا ہے۔جہاز کا تازہ ترین مقام بحیرہ روم میں اشدود پورٹ، اسرائیل کے قریب ہے جو غزہ کی پٹی کے بالکل قریب ہے۔اس کھیپ میں ایسے گولہ بارود اور تباہ کن بم شامل ہیں جو رفح بمباری میں استعمال ہو رہے ہیں جہاں لاکھوں فلسطینیوں نے کھلے عام ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔اس کے علاوہ جہاز نے راستے میں آنے والے پورٹ گرانڈے، کیپ وردے پر پورٹ کال کی، اگلی پورٹ کال سپین میں تھی، تاہم سپین نے یہ کہتے ہوئے پورٹ کال سے انکار کر دیا کہ وہ معصوم شہریوں کے قتل عام میں شریک نہیں ہوں گے، جس کے بعد شرمندگی کے باعث ہندوستانی آگے بڑھ گئے۔اس سے پہلے حیفہ جانے والے جہاز کو اشدود کی طرف موڑ دیا گیا تھا جو کہ غزہ کے علاقے رفح کے بہت قریب ہے جہاں مسلمانوں کی نسل کشی کی نئی لہر چل رہی ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے اسرائیل سے 3ارب ڈالر کا اسلحہ درآمد کیا اور اسے چین اور پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔اب بھارت اسرائیل کو فلسطین کے خلاف گولہ و بارود اور بموں سے لیس کر رہا ہے جس سے دونوں ملکوں کا واضح گٹھ جوڑ دکھائی دے رہا ہے۔