عارضی ملازمین کا معاملہ دوبارہ اسمبلی کے حوالے

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کنٹریکٹ ایمپلائز ریگولرائزیشن ایکٹ2020ءکو دوبارہ اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دیدی گئی جبکہ نیٹکو میں ہر قسم کی بھرتیوں پر پابندی لگا دی گئی۔ منگل کے روز ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں 24نکاتی ایجنڈے پر غور ہوا جبکہ دو نکات کو موخر کر دیا گیا، دیگر 22نکات کی منظوری دیدی گئی۔صوبائی وزیر اطلاعات فتح اللہ خان اور وزیر خزانہ جاوید علی منوا نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی کابینہ لگا دی گئی۔ منگل کے روز ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں 24نکاتی ایجنڈے پر غور ہوا جبکہ دو نکات کو موخر کر دیا گیا، دیگر 22نکات کی منظوری دیدی گئی۔صوبائی وزیر اطلاعات فتح اللہ خان اور وزیر خزانہ جاوید علی منوا نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی کابینہ نے گندم کا ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا، حالانکہ اس حوالے سے کافی پریشر تھا لیکن وزیر اعلیٰ نے ریٹ بڑھانے سے انکار کردیا۔ کابینہ نے گلگت بلتستان پبلک پروکیورمنٹ بل2021 کے ساتھ کنٹریکٹ ایمپلائز ریگولرائزیشن ایکٹ کو بھی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظور ی دیدی۔کابینہ نے گلگت بلتستان میں ہاﺅسنگ سکیم کے منصوبے کی بھی منظوری دیدی، منصوبے کے تحت گلگت بلتستان میں 12سو گھر بنائے جائیں گے، کابینہ نے کنٹریکٹ ختم ہونے والے ڈاکٹروں کی دوبارہ ملازمت پر بحالی کی بھی منظوری دیدی ساتھ ہی ماہر ڈاکٹروں کے کورس کےلئے نئی مراعات متعارف کرائی گئی ہیں ، ڈاکٹروں کی دوبارہ تعیناتی اور برطرفی کے قانون کی منظوری د یدی گئی ، ڈاکٹر اب تین سال کے بجائے دو سال بعد ہی ایف سی پی ایس کیلئے جا سکیں گے۔ کابینہ نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ میں ترمیم کرکے اسمبلی سے منظور ی لینے کا فیصلہ کیا۔ نیٹکو کو 35کروڑ گرانٹ دینے کے ساتھ کے ٹو بیس کیمپ اور بلتورو میں صفائی مہم کیلئے 24ملین روپے کی بھی منظوری دیدی۔صوبائی وزرا ءنے بتایا کہ کابینہ نے گلگت بلتستان میں واٹر اینڈ پاور کے2017سے2019ءتک کے بقایات کی ادائیگی کی منظوری دیدی۔ گلگت بلتستان میں پیپرا کے ادارے کا قیام اور سی ایم اسسٹنٹ پیکج ایکٹ کی بھی منظور ی دیدی گئی۔ کابینہ نے لیویز فورس کے سروس رولز کی منظوری بھی دیدی۔ اجلاس میں قادری ائیر بیس سکردو کے لئے نئی زمین کی خریداری کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا ہے نیز وزراءکے صوابدیدی فنڈز کی تقسیم کے فارمولے کو شفاف بنانے کا فیصلہ بھی کیاگیا ہے۔ کابینہ نے گلگت ماسٹر پلان کے حوالے سے فیصلے کو موخر کر دیا۔وزراءنے بتایا کہ کابینہ نے رواں سال ہی بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔