اداکارہ حبا علی خان نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں جو مرد دوسری شادی کرتے ہیں، ان کا پہلے ہی افیئر چل رہا ہوتا ہے لیکن بعد میں کوئی بہانا کرکے دوسرے شادی کرلیتے ہیں۔حبا علی خان حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہیں جب غصہ آتا ہے تو وہ انگریزی میں گالیاں دیتی ہیں، کیوں کہ انگریزی زبان میں دی جانے والی گالیاں، گالیاں لگتی ہی نہیں ہیں۔شادیوں اور افیئرز کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں حبا علی خان کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ دوسری شادی کرنے والے مرد پہلے ہی بیوی کے ہوتے ہی دوسری خاتون سے عشق لڑاتے ہیں اور پھر پہلی بیوی سے کوئی بہانا بنا کر شادی ختم کرکے دوسری شادی کرلیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذہب اگرچہ مرد کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دیتا ہے اور بیویوں کو ساتھ رکھنے کی تلقین بھی کرتا ہے لیکن یہ الگ اور بڑی بحث ہے۔