عائزہ خان بچوں کیساتھ پانی میں کھیلنے پر تنقید کا شکار

 معروف اداکارہ عائزہ خان موسمِ گرما میں اپنے بچوں کیساتھ پانی سے کھیلنے کے سبب سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔عائزہ خان اکثر و بیشتر اپنے بیٹے ریان تیمور اور بیٹی حورین کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناتی رہتی ہیں اور حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ گھر کے باغیچے میں بچوں کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔ویڈیو میں عائزہ خان پائپ سے بچوں پر پانی برسا رہی ہیں اور ان کا بیٹا بھی ان پر پانی پھینکتا نظر آیا۔اگرچہ ویڈیو میں عائزہ خان اور ان کے بچے اس کھیل سے لطف اندوز ہورہے ہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین کو یہ بات ناگوار گزری اور پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مختلف تبصرے نظر آئے۔ایک صارف نے لکھا کہ پانی کا ضیاع اچھی بات نہیں، اس بات کا خیال رکھیں جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ اللہ کی نعمت کو ضائع نہ کریں، بے شمار لوگ صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔