بانی پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کو مذاکرات کے حوالے سے خط لکھنے کافیصلہ

بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کے حوالے سے خط لکھنے کافیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش سنگین معاشی و سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے ہر سنجیدہ فریق سے بات کرنے کو تیار ہیں، خط ملک کو درپیش معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے لکھ رہا ہوں۔بانی پی ٹی آ ئی کا کہنا ہے کہ ہر وہ فریق جو معاشی و سیاسی مسائل حل کرنے کی استطاعت رکھتاہو اس سے بات کرنے کو تیار ہیں۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے خط کا ضروری متن نوٹ کروادیا۔ خط میں مطالبہ کیا جائے گا کہ انتخابی مینڈیٹ کی واپسی اور 9 مئی جوڈیشل انکوائری سمیت دیگر سیاسی کیسز میں فئیر ٹرائل کیا جائے۔ نیب ترامیم کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا مشورہ دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دئیے تھے کہ پارلیمنٹ میں بیٹھ کر مسائل حل کریں۔