پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ سانحہ 9مئی کے مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کوعدالت پیش کیاگیا۔ انہیں کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا،فاضل جج نے صنم جاوید کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا،اس موقع پر پولیس کے سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید پر صنم جاوید 9 مئی کے تھانہ کینٹ گوجرانوالہ کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔