اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشری بی بی کی درخواستیں آج (منگل کو )سماعت کے لئے مقرر ہوگئیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل درخواستوں پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے دونوں درخواستوں پر اعتراضات عائد کر رکھے ہیں، بشری بی بی کی درخواست میں اپیل کی گئی سیشن کورٹ میں زیر التوا سزا معطلی کی درخواست پر ہائیکورٹ فیصلہ کرے۔بانی پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ کیس واپس بھیج کر سیشن جج شاہ رخ ارجمند کو محفوظ فیصلہ سنانے کا حکم دیا جائے یا پھر ہائیکورٹ خود اپیل سن کر فیصلہ کرے۔بشری بی بی کی درخواست بیرسٹر سلمان صفدر، خالد یوسف ایڈووکیٹ نے دائر کی، بانی پی ٹی آئی کی درخواست سلمان اکرم راجہ اور خالد یوسف ایڈووکیٹ نے دائر کی۔
پیپلز پارٹی نے بڑی وکٹیں گرادیں، ناشاد، آمنہ انصاری، اقبال حسن، حیدر خان، ڈاکٹر عباس، وزیر حسن، وزیرتاجور جیالے بن گئے
دو گھنٹے اضافی بجلی کیلئے دس لاکھ روپے روزانہ کے اخراجات
بارہ سو اساتذہ بیروزگاری سے بچ گئے، وزیراعلیٰ کا فیلوشپ پروگرام جاری رکھنے کا حکم
لینڈ ریفارمز ایکٹ علاقے کی زمینوں کے تحفظ کیلئے بہت ضروری ہے، بلاول بھٹو