بجٹ میں گرانٹ کا تاثر عملاً ختم کرنا ہوگا، ترجمان وزیراعلیٰ

گلگت (پ ر) ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حاجی گلبر خان کی قیادت میں تاریخ کا بہترین بجٹ پاس ہوگا ، وزیر اعلی گلگت بلتستان اور ان کی ٹیم کی انتھک کوششوں اور مرکز کے ساتھ مثبت تعلقات اور کوششوں کے نتیجے میں پہلی دفعہ بجٹ کا تاریخی حجم ہوگا ۔ موجودہ صوبائی حکومت اس بات پر بھی یقین رکھتی ہے کہ مقامی سطح پر وسائل کے بہتر استعمال اور سرمایہ کاری کے فروغ کے ذریعے ریونیو پیدا کیا جائے تاکہ ہم مکمل طور پر اپنے پاں پر کھڑے ہوسکیں اور آئیندہ جو بھی بجٹ ہوگا وہ خالص ہوگا جس میں گرانٹ کا تاثر عملی طور پر کم ہوگا ، ترجمان نے واضح کیا کہ ماضی میں حکومتوں نے محض گرانٹ کی حوصلہ افزائی کی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان حکومت مالی طور پر اپنے وسائل اور ریونیو سے مالامال ہو ۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا وژن ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کے ساتھ ملکر صوبے کی ترقی میں اجتماعی کردار کو اپناتے ہوئے علاقے کے وسیع تر مفاد میں اپنی توانائیاں خرچ کریں۔