گرین ٹورازم خطرناک کھیل، راستہ روکنے کےلئے آخری حد تک جائیں گے، ایم ڈبلیو ایم

سکردو (چیف رپورٹر) مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی چیئرمین و سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاہےکہ گرین ٹورازم خطرناک کھیل ہے اس کا راستہ روکنے کیلئے ہم ہر سطح پر جائیں گے گلگت بلتستان کی قسمت کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے ایک متنازعہ علاقے میں گرین ٹورزم کے نام پر تماشہ کیسے لگایا جارہا ہے؟ اس پر تو حکومت کے اوپر کیس بن سکتا ہے؟ یہاں اسٹیٹ سبجیکٹ رول کو بحال کرکے یہاں کی زمینوں کی بندر بانٹ روکی جائے زمینوں پر قبضے کے خلاف آئینی قانونی اور سیاسی جنگ لڑیں گے اور ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ گرین ٹورزم کمپنی کو کسی بھی صورت میں یہاں گھسنے نہیں دیں گے پریس کلب سکردو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گرین ٹورزم بلیک ٹورز ہے ہم چاہتے ہیں کہ یہاں تماشہ نہ لگایا جائے یہاں کی زمین یہاں کے لوگوں کی ملکیت ہے تھوڑی ہی زمین ہی تو ہے باقی زمینوں پر قبضہ کیا جاچکا ہے یہ بات انتہائی تشویشناک ہے کہ مقامی لوگوں کو اپنی زمینوں پر چوکیدار /نوکر بنانے کی منصوبہ بندی ہورہی ہے یہاں کے عوام باغیرت جرات مند ہیں وہ اپنی زمینوں پر نوکر بننے کیلئے قطعا تیار نہیں ہیں اور وہ اپنی زمینوں کی حفاظت ہر حال میں کریں گے ہم ان کی پشت پر کھڑے ہونگے ہم ان کے ترجمان ہونگے سینٹ میں اب جی بی کے مظلوم محکوم عوام کی آواز گونجے گی انہوں نے کہاکہ زمینوں کی حفاظت کریں گے یہ ہمارا وعدہ ہے ہم کسی کو زمینوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ اسلامی تحریک کے ساتھ ملکر چلنے کیلئے تیار ہیں ہمارا کوئی مسئلہ نہیں ہے ہم نے خاردار راستے کا انتخاب کیا ہے اس راستے پر چلتے ہوئے قومی و ملی جد وجہد کو اگے لیکر چلیں گے ہم تو مسلمانوں کے اتحاد کی بات کررہے ہیں چی جائے کہ ہم اسلامی تحریک کے ساتھ نہ بیٹھیں ہم خود کہتے ہیں کہ اسلامی تحریک اور ایم ڈبلیو ایم کو ساتھ ملکر چلنا چاہیئے ہمارے راستے مختلف ہیں مگر دونوں کی منزل ایک ہے ہم اصولوں کی بنیاد پر سیاست کررہے ہیں ہم حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اس راستے کا کوئی انتخاب کرنا چاہتا ہے تو سو بسم اللہ آئیں ہم ساتھ چلیں گے انہوں نے کہاکہ عظمت شہدا کانفرنس کی کامیابی عوام کی بیداری کا عملی ثبوت ہے غزہ میں بربریت کی انتہا کی جارہی ہے اور امریکہ اور اسرائیل ہر جگہ درندہ بنا ہوا ہے اللہ تعالی مظلوموں کو پسند کرتا ہے ظالموں کو نہیں مسلم حکمران امریکہ اور اسرائیل کے غلام بنے ہوئے ہیں گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ 76 سال سے ظلم ہورہا ہے یہاں بھی غزہ جیسی صورت حال ہے گلگت بلتستان کے لوگ پاکستان کیلئے جانیں دے رہے ہیں ہزاروں لوگ وطن پر قربان ہوگئے کل ہی لکی مروت میں چار گلگت بلتستان کے جوان وطن پر قربان ہوگئے مظلوموں کو قیام کرنا ہوگا پھر کسی کی جرات نہیں ہوگی کہ وہ فارم 45 کو فارم 47 میں تبدیل کرے گلگت بلتستان کے حوالے انتہائی تشویشناک خبریں آرہی ہیں عوام کو ہوشیار رہنا ہوگا اور اپنے حقوق کیلئے انہیں کھڑا ہونا ہوگالوٹا کریسی کی سیاست جی بی کیلئے سب سے زیادہ نقصان دہ ہے یہ کوئی سیاست نہیں ہے کہ وفاق میں جو جماعت حکومت بنائے وہ گلگت بلتستان میں بھی اپنی حکومت قائم کرے یہاں کے لوگوں اپنی قسمت کے فیصلے کرنے کا حق دیا جائے حقوق کی جنگ میں ہم مریں گے یا سرخرو ہوکر باہر آئیں گے مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری ناصر شیرازی نے کہاکہ پاکستان بدترین بحرانوں سے گذر رہا ہے بحرانوں کی بنیادی وجہ سیاسی عدم استحکام ہےسیاسی عدم استحکام تب آتا ہے جب یہاں جمہوری اصولوں اور اقدار کے خلاف اقدامات اٹھائے جائیں گے فارم 47 والے حقوق کے اصل غاصب ہیں ملک کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے حقیقی جمہوریت کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ ہورہا ہے جو ملک کی تباہی کی سب سے بڑی وجہ ہے ہمارے اتحاد کا بنیادی مقصد آئین پاکستان کا تحفظ ہے ہم آئین اور قانون کی عمل داری چاہتے ہیں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی لیڈر شپ گلگت بلتستان کا دورہ کرے گی اور ہم یہاں کے عوام کی آواز بنیں گے ہم ہر فورم پر گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی کریں گے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سینٹ میں جی بی کی توانا آواز ہونگے اب یہاں کے عوام کے حقوق پر شب مارنے کی کسی کو جرات نہیں ہوگی یہاں کے شعیہ سنی اسماعیلی اور نوربخشی خود کو کبھی تنہا نہ سمجھیں۔