شاہد آفریدی اور بھارتی بلے باز یووراج سنگھ کے درمیان دلچسپ گفتگو

بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد سابق کرکٹر شاہد آفریدی اور بھارتی بلے باز یووراج سنگھ کے درمیان دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ویڈیو میں یووراج سنگھ شاہد آفریدی سے اداس ہونے کی وجہ پوچھ رہے ہیں جبکہ اس سوال پر بوم بوم آفریدی عرف لالہ کہتے ہیں کہ یار کیا میں اداس نہ ہوں؟ اتنا آسان میچ ہار گئے ہم۔اس پر یووراج سنگھ کہتے ہیں کہ خیر ہے، یہ کرکٹ ہے اور کھیل میں تو ایسا ہوتا رہتا ہے۔شاہد آفریدی ویڈیو کے آخر میں کہتے ہیں کہ جب صرف 40رنز رہ گئے تھے تو یووراج سنگھ مجھے مبارک باد دے کر جانے لگے تھے، اس وقت ہی میں نے یووراج سے کہا تھا کہ اس پچ پر 40رنز بھی بہت ہیں اتنی جلدی مبارک باد نہ دو۔کرکٹر یووراج سنگھ نے ویڈیو کے آخر میں کہا کہ خیر ہے، ہار جیت چلتی رہتی ہے۔