پانچ روزہ مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز ہو گیا

مناسک حج کا آغاز ہوگیااور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آٹھ ذوالحجہ بروز ہفتے کو ادا کیا جائے گا۔تفصیلات کےمطابق حج 2024کی ادائیگی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،مناسک حج کا آغاز ہوگیا۔ گزشتہ شام سے عازمین کو منی پہنچایا جا رہا ہے جہاں وہ دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی میں قیام کریں گے۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آٹھ ذوالحجہ بروز ہفتے کو ادا کیا جائے گا۔سال میں چند دنوں کےلیے بسائی جانے والی خیمہ بستی میں صفائی اور مرمت کے مختلف کام مکمل ہیں۔منی کی خیمہ بستی مسجد الحرام سے 7کلومیٹرشمال مشرق میں واقع ہے، شمالی اورجنوبی سمت پہاڑ ہیں۔منی کی وادی سال میں صرف ایام حج میں ہی آباد ہوتی ہے اور اسے دنیا کی واحد عارضی خیمہ بستی کہا جاتا ہے، جو آٹھ ذوالحجہ سے 13ذوالحجہ تک آبادی رہتی ہے۔سعودی حکام کےمطابق دنیا بھرسے ڈیڑھ کروڑعازمین سعودی عرب پہنچے ہیں،جہاں سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،مکہ میں تمام مقدس مقامات اور مساجد میں ہائی ریزولوشن کیمرے لگائے گئے ہیں۔سعودی میڈیا کےمطابق اس سال خطبہ حج اردو سمیت 20بین الاقوامی زبانوں میں نشرکیا جائے گا اور یہ خطبہ دنیا کے ایک ارب سے زائد لوگ سن اور دیکھ سکیں گے۔خطبہ حج اسمارٹ موبائل فون،حرمین شریفین کی ویب سائٹ اور منار الحرمین پلیٹ فارم کے ذریعے بھی پیش ہوگا۔