آئرلینڈ کیخلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان

 آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان آخری گروپ میچ کل کھیلا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی پلینگ الیون میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے، ابرار احمد اور عباس آفریدی کو موقع مل سکتا ہے۔

دوسری جانب فلوریڈا میں خراب موسم کی وجہ سے میچ متاثر ہوسکتا ہے، ہفتہ کو بھی بارش کی وجہ سے قومی ٹیم نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ پہلے ہی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ میں پہنچنے کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں