حکومت نے بجٹ پر بریفنگ دی لیکن تجاویز نہیں لیں، خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ پر بریفنگ دی لیکن تجاویز نہیں لیں، ہم سے تجاوز لیتے تو بہتر تجاویز دیتے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ پر بریفنگ دی لیکن تجاویز نہیں لیں، وفاقی بجٹ میں زراعت، ڈیموں کی تعمیر، تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم سے تجاوز لیتے تو بہتر تجاویز دیتے، اگر وفاقی حکومت اپنی زراعت پر کچھ توجہ دے تو ہم آئی ایم ایف کے چنگل سے نکل آتے، اپنی زراعت کو چھوڑ کر آئی ایم ایف کے پاس بھاگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرعی مشینری پر ٹیکس عائد کردیا گیا ہے، ٹریکٹر پر ٹیکس لگایا گیا ہے جو زرعی مشینری کا اہم حصہ ہے، ڈیموں کی تعمیر کو نظرانداز کیا گیا ہے، ڈیموں کے لیے جو پیسہ رکھا جانا چاہیے وہ بھی نہیں رکھا گیا۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پانی نہیں ہوگا تو ساٹھ لاکھ ایکڑ زمین کیسے سیراب ہوگی، بجلی مہنگی ہے گیس مہنگی عوام تو شدید مشکلات کا شکار ہیں